گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی ایکسپو سینٹر میں بچت بازار کا افتتاح کردیا۔ بچت بازار 23 سے 25 جون تک جاری رہے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 روزہ بچت بازار میں 150سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ مختلف نمائشوں سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت چل رہی ہے کچھ نہ بھی دے تو پیروں پر کھڑے ہوں گے۔ اوپر سے نیچے تک عوام کے مسائل حل کرنے والی ٹیم موجود ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورسز کے لیے ساڑھے چار لاکھ نوجوانوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔ آئی ٹی کورسز کرنے کے بعد نوجوان لاکھوں روپے ماہانہ کماسکیں گے۔
Comments are closed.