گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنروں نے کراچی میں ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں بین الصوبائی رابطوں، وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے حاجی غلام علی اور عبدالولی کاکڑ سے بین الصوبائی رابطہ میں اضافے پر گفتگو کی۔
کامران ٹیسوری کے ہمراہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنروں نے ‘امید کی گھنٹی’ بجائی، دونوں گورنروں نے ‘طاقتور پاکستان’ کے راشن بیگز کا جائزہ بھی لیا۔
Comments are closed.