گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی اور شہر میں وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی فنڈنگ سے جاری منصوبوں اور شہر کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دوران گفتگو کہا کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، شہر کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، شہر میں بارش سے متاثر سڑکوں کی استر کاری جاری ہے۔
Comments are closed.