جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے آئی جی اور ڈی جی نیب کی ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں آئی جی سندھ رفعت مختار اور ڈی جی نیب جاوید اکبر ریاض نے ملاقات کی ہے۔

یہ بات گورنر سندھ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے ٹوئٹ میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات، اس ضمن میں پولیس اور نیب کے کردار، کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی اہمیت اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدعنوانی کو روکنے کے لیے آگاہی مہم ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.