گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج وہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ بھی کراچی کے شہری بن گئے۔
گورنر ہاؤس میں ڈائریکٹر شماریات منور علی گھانگرو نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کی فیملی نے مردم شماری میں اندراج کروایا۔
ملاقات کے بعد کامران ٹیسوری نے کہا کہ کمشنر مردم شماری سے گفتگو ہوئی ہے، وہ بہت تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ٹیکنیکل مسائل ہیں، کچھ محکمہ شماریات اور اُن کی ٹیم کی کوتاہی ہے جبکہ کچھ غلطیاں ہمارے عوام کی بھی ہیں۔
گورنر سندھ مزید کہا کہ اگر آپ کے علاقے میں ٹیم نہیں پہنچی ہے تو ڈی سی آفس اور ادارہ شماریات سے رابطہ کریں۔
Comments are closed.