بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو خط کیوں لکھا؟

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔

گورنرہاؤس کےترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر کو اعزازی وزیرِ مملکت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کئی ممالک میں بزنس کمیونٹی کے سربراہان کو وزیر کی حیثیت دی جاتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صدر کو گورنر کیلئے 5 نام بھیجےتھے پھر پلٹ کر ان کو فون بھی نہیں کیا۔

خط میں ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تجارتی پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی ہو گی، بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

گورنر سندھ کا وزیرِ اعظم کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ اس قدام سے بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان ناصرف خلیج دور ہو گی، بلکہ حکومت کے کاروبار دوست ہونے کو تقویت حاصل ہو گی۔

ان کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے اس تجویز پر عمل کرنے سے بزنس سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی اور کاروباری برادری خود اعتمادی سے کام کرے گی۔

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میری درخواست پر غور کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.