گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق ترمیمی قانون کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی قانون کی منظوری کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین اب میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قانون کی منظوری سے میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اختیارات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس قانون سے قبل واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین وزیر بلدیات سندھ تھے۔
Comments are closed.