متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملک کے بوسیدہ نظام میں بارود بچھاتے ہوئے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم تھما دیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آپ یونیورسٹی نہ بنائیں ہم نے گورنر ہاؤس کو تعلیم کا گڑھ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی وعدے یا دعوے نہیں کیے بلکہ دل کا دروازہ کھولا ہے۔
خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تعلیم اور تہذیب کا راستہ ترقی کی طرف جاتا ہے۔
Comments are closed.