وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیصل ایئربیس پر ان کا استقبال کیا جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل مستعفی ہونے کے باوجود اگرچہ گورنر ہاؤس سندھ میں قیام پذیر ہیں مگر وہ اعلانیہ طور پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کے استقبال کے لیے نہیں گئے۔
عمران اسماعیل نے 11 اپریل کو میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مستعفی ہوتے وقت ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ملزم شخص کو وزیراعظم بننے پر سر نہیں کہہ سکتے۔
انگریزی میں لکھے گئے اپنے استعفیٰ میں عمران اسماعیل نے علامہ اقبال کا ایک شعر بھی درج کیا تھا کہ:
اس شعر کے عین برخلاف صوبے کے آئینی عہدے پر تعینات عمران اسماعیل نے مستعفیٰ ہونے کے باوجود دو روز قبل کراچی میں گلستان جوہر ڈالمیا روڈ پر حکومت وقت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کی اور گورنر ہاؤس میں قیام رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسہ میں کراچی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.