کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کی کمپنی کے گروپ کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اٹلی کے سفیر اور کراچی میں تعینات قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں پاک اٹلی تعلقات، سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک اٹلی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول دستیاب ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔
Comments are closed.