گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پنجاب کے صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ نے علیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔
اس ملاقات سے قبل گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اطلاعات کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
فواد چوہدری اور عمران اسماعیل ملاقات کے بعد بنی گالہ روانہ ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نےفواد چوہدری کو گزشتہ روز علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبائی وزیر علیم خان سے ایک اور ملاقات کریں گے، ملاقات اسلام آباد میں اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علیم خان کو منانے کی ایک بار پھر کوشش کی جائے گی۔
Comments are closed.