بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر راج کی بات کرکے عامر خان ذہنی پسماندگی کا ثبوت دے رہے ہیں، سید ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ کا ایم کیو ایم کے عامر خان کے بیان سے متعلق کہنا ہے کہ عامر خان کے دماغ کا معائنہ ہونا چاہئے، عامر خان گورنر راج کے نفاذ کی بات کر کے اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے عامر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو جب سے کراچی کے عوام نے مسترد کیا ہے ان لوگوں کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، یہ ان کی دماغی حالت صرف مسترد ہونے سے نہیں ہوئی بلکہ ان کو گناہوں کی سزا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ  عامر خان بھٹو صاحب کی 1971ء والی بے بنیاد بات کو آج یاد کر رہے ہیں،  یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ عباس اطہر مرحوم نے یہ بات واضح کی تھی کہ اِدھر تم اُدھر ہم والی بات شہید بھٹو نے نہیں کی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) رابطہ کمیٹی کے رہنما عامر خان کا مطالبہ کرتے ہووئے کہنا ہے کہ کراچی کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔

انہوں نے  عامر خان کو مخاطب  کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ برائے مہربانی اپنی ذہنی بیماری کا علاج کرائیں اور نفرت کا چشمہ اتاریں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی پرانی یادداشت واپس آئی ہے، ایم کیو ایم کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی کی خاطر کراچی کی عوام نے دہشت گردوں سے جان چھڑائی۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی خدمت کر رہے ہیں اور اس شہر کو ایم کیو ایم نے تباہ کیا،  ایم کیو ایم کے لوگوں کو چاہیے کہ کسی درگاہ پر بیٹھ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،  ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت فوبیا ہوگیا ہے، اب ان کو ٹھنڈے پسینے آتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھ اکہ ایم کیو ایم کے دوستوں کو کہوں گا کہ خدا کا خوف کریں، حقیقت پسند بنیں،  یہ اندرون سندھ اور بیرون سندھ کی بات کر کے نفرت کی سیاست نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.