بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مافیاز حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں اور پارلیمانی نظام ڈیلیور نہیں کرسکا ہے۔

گورنر خیبرپختون خوا نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر بھی صدارتی نظام ہی ذریعے ممکن ہے۔

شاہ فرمان کا پروگرام جرگہ کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجکر 5 منٹ پر جیو نیوز سے نشرکیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.