گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے ایک بھی الزام ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کا صدر ایمل ولی خان مجھ سے چھوٹا اور بھتیجے جیسا ہے۔
غلام علی نے مزید کہا کہ الزامات لگتے رہتے ہیں، میں دعوے سے کہتا ہوں، ایک بھی الزام میں صداقت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایک بھی سفارش سے پوسٹنگ ٹرانسفر ثابت کر دیں، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی طرح میں بھی ہر وقت عوام کی خدمت میں رہنا فرض سمجھتا ہوں، مجھ پر الزامات لگانے والے دراصل سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ، اے این پی، پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے۔
Comments are closed.