جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

گورنر خیبر پختونخوا پر نگراں وزیراعلیٰ، وزرا کو اعتراض نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا پر نگراں وزیراعلیٰ اور وزراء اعتراض نہیں کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ یہ نگراں اور غیرجانبدار حکومت ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے ایک بھی الزام ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں نگراں حکومت کی نامزدگی کا فیصلہ کس نے کیا؟ یہ نامزدگی اکرم درانی اور محمود خان نے کی تھی۔ نگراں کابینہ پر اس وقت اعتراض کیوں نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے اختیار گورنر کے پاس نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ اور وزرا گورنر پر اعتراض نہیں کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.