گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں کابینہ کے 25 ارکان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مستعفی کابینہ ارکان میں 14 نگراں وزیر، 11 مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے وزراء کے استعفوں کی سمری گورنر کو بھیجی تھی، وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام وزراء سے استعفیٰ مانگا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ نئی کابینہ کیلئے غیر سیاسی لوگوں کا انتخاب کریں گے، وزیراعلیٰ نئی کابینہ کا اعلان ایک ہفتے کے دوران کریں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کابینہ کے ارکان کو چائے پر مدعو کرکے ان سے استعفے لے لیے تھے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین سے استعفے مانگے تھے۔
Comments are closed.