خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کےلیے گورنر غلام علی اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان آج مشاورت نہیں ہوسکی۔
گورنر غلام علی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تناظر میں الیکشن کمیشن کو مشاورت کےلیے 7 اور 8 مارچ کی تاریخ دی تھی۔
ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق آج گورنر غلام علی اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تاحال گورنر خیبرپختونخوا کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
Comments are closed.