عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی وہ گورنر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے، عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔
پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوگئی۔
Comments are closed.