حکومت کی جانب سے مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کے گورنر کی مدتِ ملازمت 1 سال بڑھانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت رضا باقر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کی ٹیکس تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے مئی 2019ء میں ڈاکٹر رضا باقر کو 3 سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مقرر کیا تھا۔
ڈاکٹر رضا باقر اس سے قبل مصر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر ریذیڈنٹ نمائندے کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
ڈاکٹر رضا باقر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی ہیں۔
وہ آئی ایم ایف کے ساتھ 2016ء سے کام کر رہے تھے، مصر سے پہلے ڈاکٹر رضا باقر رومانیہ میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.