hookup Uniondale 80 hookup hookup sites like craigslist hookup Suplee PA homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنرہاؤس کو حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن موصول

ڈپٹی اسپیکر لاہور کے آفس سے گورنرہاؤس کو حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہباز پنجاب کے نئے قائدِ ایوان منتخب ہو چکے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے۔

نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریکِ انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

ذرائع کے مطابق گورنر آفس نے ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے رات ساڑھے 12 بجے رزلٹ کا نوٹیفکیشن وصول کیا، جس کے بعد نوٹیفکیشن پر ڈائری نمبر لگا دیا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گورنر آفس نے تاحال پنجاب اسمبلی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.