گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے 3 ناراض وزراء کے استعفے منظور کرلیے۔
بلوچستان میں استعفیٰ لینے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے، سیاسی بحران میں ڈرامائی موڑ آگیا، حکومت سے ناراض تین وزرا کے استعفے منظور کرلیے گئے۔
صوبائی وزراء ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیتران اور اسد بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال پر عدم اعتماد کرتے ہوئے 6 اکتوبر کو احتجاجا استعفے دیئے تھے۔
مستعفی ہونے والے وزرا میں ظہور بلیدی ، سردار عبدالرحمان کیتھران اور اسد بلوچ شامل ہیں۔
استعفوں سے پہلے جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے ڈیڈلائن دی گئی تھی جس کے بعد ان وزراء کے استعفے سامنے آئے ہیں۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ انہيں چار بار پہلے بھی ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں، وہ بارہ لوگوں کے کہنے پر استعفی نہيں دیں گے۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ انہيں اپنی جماعت اور اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
Comments are closed.