پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے تھانہ سٹی میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے احمد آباد ٹاؤن کے نوجوان کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔
متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے بیٹے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بغیر حوالے کر دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ میرا بیٹا کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تھا۔
دوسری جانب اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ حوالات میں ملزم کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جس کے دوران وہ دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی گوجرہ کے مطابق متوفی کے ورثاء نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔
Comments are closed.