گوجرہ کے قریب موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ 18 سالہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔
متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے۔
متاثرہ لڑکی گوجرہ پہنچی تو ملزمان نے اس کو گاڑی میں بٹھالیا اور موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی 9 سال کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
Comments are closed.