بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

گوجرانوالہ کو موٹروے سے جوڑنے کے منصوبے پر کام شروع

گوجرانوالہ کو موٹروے سے جوڑنے کے لیے 11 ارب کے لنک روڈ منصوبے پر کام شروع ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف گوجرانوالہ کو موٹر وے سے جوڑنے کے منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔

منصوبے کے تحت موڑ ایمن آباد کے قریب سے 15 اعشاریہ 2 کلومیٹر موٹروے لنک روڈ تعمیر ہو گا، جسے واہنڈو انٹرچینج کے مقام پر لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ملایا جائے گا۔

موٹروے لنک روڈ پر 6 فلائی اوورز بنیں گے، منصوبہ 90 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے، جس سے گوجرانوالہ کی انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.