پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے چک لشکری کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق ہو گیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزمان کے حملے میں بیوی زخمی ہوئی ہے، زخمی خاتون اور مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ میں مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے یہ قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.