گوجرانوالہ میں وین میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کا شکار مسافر ویگن راولپنڈی سے گوجرانوالہ آئی تھی، آگ لگنے سے پہلے ویگن کو منی ٹرک نے ٹکر ماری۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق منی ٹرک کی ٹکر سے وین کے پچھلے حصے میں رکھا سلنڈر پھٹ گیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، انہیں لاہور ریفر کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.