گوجرانوالہ میں مسافر وین میں آگ لگنے کے تمام شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ ڈرائیورز کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی بنادی گئی ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید محمد علی کے مطابق تمام محکموں نے فرانزک عملے کے ساتھ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید محمد علی کے مطابق اسپتال میں میتوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
دوسری جانب کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کی جانب سے وین حادثے میں متاثر ہونے والے اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی گئی ہے۔
کمشنر گوجرانوالہ نے سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.