بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ وین حادثہ، جاں بحق 10افراد میں سے 6 کی شناخت ہوگئی

گوجرانوالہ میں پیش آنے والے افسوس ناک مسافر وین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد میں سے 6 کی شناخت ہو گئی ہے۔

ایم ایس اسپتال ڈاکٹر فضل الرحمٰن کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جاں بحق 10 افراد میں سے 6 کی شناخت ہو گئی ہے، جاں بحق افراد میں اسلام آباد کی ارم اور اس کا 7 سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔

گوجرانوالا میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، حادثے کےبعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورفرار ہو گئے ہو گئے جبکہ آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

ایم ایس اسپتال ڈاکٹر فضل الرحمٰن کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر فضل الرحمٰن کے مطابق جاں بحق افراد میں آمنہ نامی خاتون اور اس کے 2 بیٹے اور سسر بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر فضل الرحمٰن کے مطابق حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی شناخت تا حال نہیں ہوئی ہے، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے وین میں سوار 10 افراد جھلس کر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.