گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کرنے کا مقدمہ واپس لے لیا گیا۔
لیگی ایم پی اے کے خلاف 15 اگست کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے دوران ایک ہزار پودے چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کے کیئر ٹیکر اور مقدمے کے مدعی محمد عرفان نے اپنا بیان حلفی جمع کروادیا اور عدالت میں پیش ہوکر بیان کی تصدیق بھی کردی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تصدیق کیے جانے پر لیگی ایم پی اے پر پودے چوری کرنے کا الزام ثابت نہیں ہوا، اس لیے مقدمہ خارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
پولیس نے مقدمے کے مدعی کے منحرف ہوجانے پر مقدمہ قابل اخراج قرار دے دیا۔
لیگی ایم پی اے نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر سابق ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.