پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نئے کپڑے نہ دلوانے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔ پولیس نے 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا، جس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ماں سے نئے کپڑے خریدنے کا کہا تھا، انکار کرنے پر غصے میں ڈنڈے کے وار سے اپنی ماں کو قتل کردیا، اس دوران اس کی بہن نے ماں کو بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی ڈنڈے مار کر زخمی کردیا ہے، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنے شوہر کی وفات کے بعد بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہتی تھی، اور محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتی تھی۔
Comments are closed.