پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھوک اور افلاس سے تنگ بچی نے پولیس سے مدد مانگی تو اس کی مدد کےلیے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پہنچ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان پارک کی رہائشی 12 سالہ بچی نے 15 پر کال کی، بچی نے بتایا کہ اس کے والد ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ بچی نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھوکے ہیں۔
تھانا سیٹلائٹ ٹاؤن کی پولیس وین کو متعلقہ ایڈریس پر بھجوایا گیا، گھر میں بچی اس کے چار چھوٹے بہن بھائی زخمی والد اور والدہ تھی۔
ایس ایچ او نے کہا کہ میری جیب میں جتنے پیسے تھے راشن لے کر بچی کے گھر دے آیا ہوں، بچی سے پوچھا کہ پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے کا خیال کیسے آیا، جس پر اس نے بتایا کہ اس نے ٹی وی پر دیکھا تھا کہ پولیس والے راشن دے رہے ہیں۔
Comments are closed.