پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مکان کے لالچ میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو زنجیروں میں جکڑ دیا۔
پولیس نے اقبال بی بی کو آزاد کروا کر ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کی وفات کے بعد اقبال بی بی بیٹے اور بہو کے ساتھ رہتی تھی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹے نے مکان اپنے نام کروانے کا کہا، انکار پر زنجیروں میں جکڑ دیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹا اور بہو مل کر تشدد کرتے اور کھانا بھی نہیں دیتے تھے۔
Comments are closed.