منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

گوجرانوالہ: شوہر نے پہلی بیوی کیساتھ ملکر دوسری بیوی کو آگ لگا دی

صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے رہائشی شخص نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ بہلول چک میں 2 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم کو  گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون تشویش ناک حالت میں لاہور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل ملزم نصیر سے شادی کی تھی، جس کے بعد سے خاتون کا نصیر کی پہلی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پیٹرول چھڑک کر دوسری بیوی کو آگ لگائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.