بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ حادثہ، ڈمپر ڈرائیور گرفتار

گوجرانوالہ کے حافظ آباد روڈ پر دو روز قبل ٹریفک حادثے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

سی پی او حماد عابد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم حافظ آباد کا رہائشی ہے، حادثے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ دو روز قبل ڈمپر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تھا، حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں 6 خواتین بھی شامل تھیں۔

حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے جوکہ عرس میں شرکت کے بعد سرگودھا سے واپس لوٹ رہے تھے۔

ڈمپر ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ قرار دیکر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.