گوجرانوالہ میں ڈیڑھ سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، قتل کیا جانے والا بچہ عبدالہادی 3 روز قبل گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا تھا۔
بچے کی لاش 2 روز بعد کھیتوں سے ملی، پولیس نے ہمسایوں کے 4 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ ونیہ والا میں پیش آیا ہے۔
بچے کے ورثاء نے ہفتے کے روز بچے کے لاپتہ ہونے کی پولیس کو اطلاع دی جس پر بچے کی تلاش شروع کر دی گئی۔
گزشتہ روز ٹیلی فون پر ورثاء کو 90 لاکھ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی۔
ٹیلی فون نمبر سے کالر کی تحقیقات کی گئیں تو سراغ ہمسایوں کے گھر پہنچ گیا، جس پر ہمسایوں کے 4 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
بظاہر متاثرہ فیملی اور ہمسایوں کے درمیان کوئی تنازع بھی نہیں ہے، مختلف پہلوؤں پر پولیس تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.