جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

گوجرانوالہ، ڈاکو بینک کی کیش وین سے 10 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

گوجرانوالہ میں 4 ڈاکو بینک کی کیش وین سے 10 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کیش وین شیخوپورہ سے رقم لے کر گوجرانوالہ آرہی تھی۔

پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے وین کو روکا، ڈرائیور نے وین بھگانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان کے پاؤں پر گولی مار دی۔

دوسری جانب میرپورخاص کی اناج منڈی میں مسلح افراد نے دکان میں لوٹ مار کی، جس پر تاجروں نے سخت احتجاج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.