گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پودے 12 اگست کی شام 3بجے لگائے جائیں گے، پودے لگانے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے۔
پودے لگانے کے مقابلے میں سرکاری اسکولوں کے طالب علم حصہ لیں گے، شام کے وقت طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسکولوں کے اوقات بھی تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گرلز اسکول دوپہر 12سے شام 5بجے تک کھلیں گے، بوائز اسکولوں کے اوقات سوا 12سے شام سوا 5 بجے ہوں گے، نوٹیفکیشن کا اطلاق آج ہوگا۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ12 اگست کے ایونٹ میں طلباء کی حاضری یقینی بنانے کیلیے فیصلہ کیا گیا ، 2 دن پہلے اوقات تبدیل کیے تاکہ بچوں کو شام کو اسکول آنے کی عادت ہو جائے۔
Comments are closed.