شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کےلیے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں موجود ہیں۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں آج اپنی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایس سی او کے موقع پر بھارت کے شہر گوا پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میری ملاقات روسی وزیر خارجہ سے ہوگی اس کے بعد وہ ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کے بعد ایونٹ میں شریک تمام وزرائے خارجہ کے لیے عشائیہ دیا جائے گا جس میں شرکت کےلیے میں وہاں جاؤں گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آج کے دن ایک دو انٹرویوز بھی کریں گے۔
Comments are closed.