بلوچستان کے گوادر ڈسٹرکٹ کو ڈیوٹی فری کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوادر میں کاروبار پر انکم ٹیکس معاف اور امپورٹ ڈیوٹی فری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کل گوادر کے دورے میں ڈیوٹی فری ڈسٹرکٹ بنانے کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کل گوادر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.