گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور 1 جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.