اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

گوادر میں دھماکا، 10 افراد زخمی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تربت روڈ پر دھماکا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

گوادر پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گوادر پولیس نے بتایا ہے کہ 10 زخمی افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.