گوادر میں ڈھور گھٹی سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کی حدود میں غیر قانونی نجی سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوادر میں غیر قانونی سوسائٹیز کو کام بند کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ عوام غیر قانونی سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
Comments are closed.