منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

گوادر، حق دو تحریک کا 47 روز سے دھرنا جاری

گوادر میں حق دو تحریک کا مطالبات کے حق میں جاری احتجاجی دھرنا 47 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھرنے میں حق دو تحریک کے کارکنان اور ماہی گیر بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دو تحریک نے 56 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شرکا نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر کے سمندر سے غیرقانونی ماہی گیری کے خاتمے کیلئے تحریک اور حکومت میں ہوئے معاہدے پر عمل کیا جائے۔

دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے گوادر کے علاقے پدی زر سے وائی چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.