افریقی ملک گنی میں بحری جہاز کے بھارتی عملے کو حراست میں لینے کے معاملے پر بتایا جاتا ہے کہ زیرحراست بھارتی عملے نے اپنی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گنی کی بحریہ نے 12 اگست کو نائیجیریا کے ساحل کے قریب ناروے کے ایک بحری جہاز کو پکڑا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز پر موجود 16 بھارتیوں سمیت عملے کے 26 افراد کو گنی کی بحریہ نے حراست میں لے لیا تھا۔ جہاز کے باقی عملے میں 8 سری لنکن، ایک پولینڈ اور ایک فلپائن کا شہری شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز کو تیل چوری کے شبے میں نائیجیریا کی درخواست پر گنی کی بحریہ نے پکڑا تھا۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اب زیر حراست بھارتی عملے نے اپنی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed.