دنیا بھر میں لوگوں کے ریکارڈز پر نظر رکھنے والے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست پر نظریں گہری کرلیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اس میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ تاریخ کا سب سے آسان ترین رن چیز تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے پوچھے گئے سوال پر انٹرنیٹ صارفین دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل بھی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے ہدف کو انگلینڈ کے اوپننگ بیٹرز نے 16 اوورز میں ہی حاصل کرلیا تھا۔
Comments are closed.