پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا علی امین گنڈا پور کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے بھٹو کو غدار کہنے کی ہمت کیسے کی؟
سینیٹ کے اجلاس میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ زبان درازی کی حد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں غداری کے سرٹیفیکٹ دینے والے، ذوالفقار علی بھٹو آپ کے فوجیوں کو واپس لے کر آئے اس لیے غدار ہیں؟
شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نوے ہزار فوجی واپس لائے، وہ ایٹمی پروگرام بھی لائے، آپ انہیں غدار کہہ رہے ہیں۔
Comments are closed.