بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گندے آئل کی موجودگی پر بحری جہاز گڈانی سے واپس بھیج دیا گیا

شپ بریکنگ یارڈ پر ناکارہ بحری جہاز میں گندے اور خطرناک آئل کی موجودگی پربحری جہاز کو واپس بھیج دیاگیا۔

ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے جہاز کے معائنہ کے بعد گندے اور خطرناک آئل کی موجودگی کا پتہ چلا، جس پر بارج گلوبل1 نمبر 2446 جہاز کو گڈانی آؤٹریج اینکر ایریا سے واپس بھیج دیا گیا۔

ناکارہ بحری جہاز ٹوٹنے کے لیے شپ بریکنگ انڈسٹری گڈانی آیا تھا، بغیر اجازت نامے کے گندے اور خطرناک آئل کی موجودگی پر جہاز کو واپس بھیجا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات بلوچستان محمد ابراہیم بلوچ کا کہنا ہےکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ ماحولیات کی قوانین کو پورا نہیں کرتا تو سخت قانونی کارروائی کریں گے، ماحولیاتی قوانین پر پورے بلوچستان میں سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.