پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کردیا جبکہ مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔
ایک ہفتے میں 15 کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہوگئی۔
خیبر پختونخوا میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہوگیا جس کی نئی قیمت 2100 روپے تک پہنچ گئی۔
کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سستا ہو کر 2500 روپے کا ہوگیا، کراچی میں چکی کا آٹا 120 سے 125 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔
Comments are closed.