سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم کی چوری پر نیب انکوائری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم کی چوری پر نیب انکوائری میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران نثار کھوڑو سمیت دیگر ملزمان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔
عدالتِ عالیہ نے نیب سے انکوائری مکمل کر کے 28 ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو و دیگر کی ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔
Comments are closed.