بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گندم، چینی، تیل، گھی، سبزیوں، دالوں کے ذخائر بڑھائے جائیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی کم کرنے کے لیے گندم، چینی، تیل، گھی، سبزیوں اور دالوں کے ذخائر بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پرائس مانٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کو سیکریٹری خزانہ نے مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے  کہا ہے کہ گندم، چینی اور گھی جیسی بنیادی ضروری خوراک کا اسٹرٹجیک سٹاک قائم کر کے مارکیٹ میں بامقصد مداخلت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ طلب اور سپلائی میں خلا پورا کرنے کے لئے کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خوراک سیکورٹی پرائیویٹ و پبلک پارٹنر شپ کے تحت اسٹور کی صلاحیت اور زرعی مال قائم کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.